Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سیاسی اور ذاتی مقاصد کے مقدمات کی کارروائی لائیو سٹریم نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ

Published

on

سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا،حکم نامہ میں کہا گیاہے ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کیس کی کاروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی۔

حکمنامہ میں میں کہا گیاہے کہ عوامی مفاد کا مقدمہ نہ ہونے کے باعث لائیو نشریات کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، کے پی حکومت کی مرکزی کیس میں ایک دن بھی عدالت میں نمائندگی نہیں تھی،اچانک انٹرا کورٹ اپیلوں میں کے پی حکومت کی لائیو دکھانے کی درخواست سمجھ سے بالاتر ہے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اختلاف کیا،سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق سپریم کورٹ ہر مقدمے کو براہ راست نشر نہیں کر سکتی،خصوصاً ایسے مقدمات لائیو نہیں دکھائے جا سکتے جن میں سیاسی یا ذاتی مقاصد وابستہ ہوں، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. kingymab

    جون 2, 2024 at 3:14 شام

    Hi my loved one I wish to say that this post is amazing nice written and include approximately all vital infos Id like to peer more posts like this

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین