Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

پریمیئر برانڈ سگریٹس پر فی پیکٹ 452 روپے ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کی تجویز

Published

on

سگریٹ کے شوقین  افراد کے لیے بُری خبر،،بجٹ میں مزید 37 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  بڑھانے کی تجویزدے دی گئی۔

گزشتہ بجٹ میں  لگنے والے ٹیکس سے سگریٹ مہنگا  ہونے پر 18 فیصد  لوگوں نے  سگریٹ نوشی  چھوڑ ترک کر دی تھی ۔رواں سال سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے سیگریٹ پینے والوں کی تعداد میں مزید کمی ہو گی۔

اس وقت ملک میں 3 کروڑ 60 لاکھ نوجوان سیگریٹ پینے کے شوقین ہیں،رواں برس سگریٹ پر ڈیوٹی بڑھنے سے 18 فیصد کم سگریٹ پھونکے گئے۔

پاکستان میں اس وقت بھی 72 سے 80 ارب سیگریٹس پیئے جاتے ہیں۔رواں برس سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی37 فیصد مزید ی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ڈیوٹی لگ گئی  تو اکنامک پیکٹ پر 154 روپے جب کہ پریمیئر برانڈ پر 452 روپے   فی پیکٹ ایکسائز ڈیوٹی لی جائے گی۔   ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی بڑھنے سے 2 لاکھ 65 ہزار زندگیاں بچانے سمیت  پاکستان کے ریونیو میں 37 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافہ بھی ہو گا۔

سیگریٹ پینے والوں میں کمی ہونے کے باوجود ملک میں 72 ارب سے 80 ارب تک سیگریٹ پیئے جاتے ہیں۔ اس سال سیگریٹ مہنگے ہونے سے سگریٹ چھوڑنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 57 ہزار تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین