Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صوبائی انصاف کمیٹی کا اجلاس، چیف جسٹس کراچی میں سٹریٹ کرائمز کی صورتحال پر برہم، ایک ماہ میں رپورٹ طلب

Published

on

کراچی، لاڑکانہ، سکھر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں صوبائی انصاف کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔

اجلاس میں وفاقی سکریٹری قانون و انصاف، صوبائی سکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص،ڈی آئی جی سکھر ،ایس ایس پی شکار پور،ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنا ،ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب و دیگر شریک ہوئے۔

چیف جسٹس نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور کچے میں شہریوں کے اغوا پر برہمی کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں خراب صورتحال پر چیف جسٹس کوبریفنگ دی۔

چیف جسٹس نے حکام کو ہدایت کی کہ کوئی بھی کتنا طاقتور ہو اس کے رعایت نہ برتی جائے،امن و امان کو خراب کرنے والے جتنے بھی طاقتور ہوں انھیں انجام تک پہنچایا جائے

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں امن و امان یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے ایک ماہ میں امان و امان کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

اجلاس کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں تین ایجنڈاز تھے،کراچی میں اسٹریٹ کرائم ،سیف سٹی اورکچےکےڈاکوؤں کا ایشو،چیف جسٹس  نے ہماری بریفنگ سنی اور ہدایات دی ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ عدالتی احکامات پر جو عمل درآمد ہوا ہے اس پر بھی بریفنگ دی،اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے گشت بڑھانے پر بات ہوئی ہے۔کریمنل جسٹس سسٹم میں کئی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم نے اپنی گزارشات رکھیں اور تجاویز دی ہیں،تفتیش کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین