معاشرہ
سعودی ایئرلائن پر دوران پرواز بچوں کے لیے تفریح کے خصوصی مواقع کی فراہمی
سعودی ائیرلائن کی پروازپرخاندانوں اور بچوں کو خصوصی تفریح کی فراہمی،5ہزارایچ ڈی مواد کے ساتھ سعودیہ نے مشرق ومغربی فلمز اورٹی وی شوز ای بک لائبریری،موسم کی تازہ ترین صورتحال جیسی سہولیات کے ذریعے مسافروں کو نئے تجربات سے روشناس کیا۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی عربین ایئر لائنز(سعودیہ )بچوں کیلئےخصوصی تجربہ کی فراہمی کے ساتھ پرواز پرسوارخاندانوں کو خوش رکھنے پر یقین رکھتی ہے،کیونکہ اگر بچے دوران پروازخوش اورمطمئن رہتے ہیں توان کے والدین کا سفر بھی آرام دہ گذرتا ہے،سعودیہ نے گذشتہ برس دوران پروازاپنا بالکل نیا تفریحی سسٹم متعارف کرایا تھا،جس کا مقصد5ہزار گھنٹے سے زائد ایچ ڈی موادکے ساتھ سعودیہ کے جہازکے دوران پروازتجربے کو تبدیل کرناتھا،جس میں مغربی اورمشرقی فلمیں اورٹی وی شوز شامل کئے گئے،لیکن یہ صرف یہیں تک محدود نہیں تھا،بلکہ دوران پرواز ای بک لائبریری ،موسم کی تازہ ترین صورتحال خریداری،کھانے کے آرڈر،پرواز سے متعلق معلومات اورایجنڈا ٹائم لائن کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
اس سے بڑھ کرسعودیہ کی پروازوں میں سب سے بڑا اسلامی مواد بھی موجود ہے،اور مسافر دوران سفر نماز کے اوقات سے متعلق جان سکتے ہیں،ایک الگ کڈ موڈ نوجوان مسافروں کوان کے پسندیدہ کارٹونز فلموں اورگیمز کے انتخاب سے لطف اندوز ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے،تفریح کے علاوہ دیگرعملی خصوصیات کی ایک وسیع رینج بھی شامل ہے،جیسا کہ راستے میں پرواز کی کیفیت چیک کرنے اور ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران کیمروں سے آسمان کے بر وقت حقیقی نظارے کی سہولت وغیرہ بھی شامل ہے۔
اس کےعلاوہ جہازمیں سوارمسافراپنی نشست پربیٹھے خریداری اورتازہ ترین مصنوعات کی جانچ پڑتال سے بھی لطف اندوزہوسکتے ہیں،سعودی کو کینیڈا کے جریدے پیکس میگزین کی جانب سے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بہترین ائیرلائن کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے،جس میں عمرسے قطع نظر تمام مسافروں کو پرواز کے بہترین تجربہ کی فراہمی کے حوالے سے سعودیہ کے مقاصد کو سراہا گیا۔
سعودیہ کو دوران پرواز بچوں کو فراہم کئے جانے والے تفریحی بیگ کے حوالے سے بھی اعزاز کا حقدار ٹہرایا گیا،جو تمام فضائی کمپنیاں بین الاقوامی روٹس پر پرواز میں سوار بچوں کو پیش کرتی ہیں،بچوں کیلئے یہ بیگ دوستانہ اندازمیں بلکے پھلکے اورمحفوظ ماحول دوست میٹیریل سے بنایا گیا ہے،اس کٹ میں بچوں کے پسندیدہ مختلف آئٹمز موجود ہیں جبکہ سعودیہ کی تیم والے کارٹون کرداروں کی رنگین کاسٹ بھی بیگ میں شامل ہے۔
ان گڈی بیگز کوطویل پروازوں کے دوران بچوں کیلئے تفریح کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے،جس میں کلر بکس، کریون سلیپنگ ماسک اوروالیم کنٹرولڈا ائیربڈز شامل ہیں،سعودیہ کی جانب سے یہ خصوصی کٹ دوران پرواز بچوں کو فراہم کئے جانے والے خصوصی کھانوں مخصوص تفریحی مواد اور الفرسان لاونجز کے اندر کھیل کے میدان کے علاوہ پیش کی جانے والی دیگر بہت سی پراڈکٹس میں سے ایک ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی