تازہ ترین
پی ٹی اے نے 5 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے انکار کردیا
5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ۔سمز بلاک کرنے پر ایف بی آر اور پی ٹی اے میں ٹھن گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کی مخالفت کردی اور موقف اپنایا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں خواتین، مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتی ہیں،نان فائلرز کو نئی سمز کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔
پی ٹی اے ذرائع نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کی سمز بحال کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا؟قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا،بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا جائے گا،فائلرز کی سمز کی بحالی کیلئے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔سمز بلاک کرنے سے نان فائلرز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
پی ٹی اے ذرائع نے کہا کہ سمز بلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور