Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ملک میں بڑے ٹیلی کام بلیک آؤٹ کا خدشہ، موبائل فون ٹریفک، انٹرنیٹ اور اے ٹی ایم سروسز متاثر ہو سکتی ہیں، پی ٹی اے کا انتباہ

Published

on

PTA warns of major telecom blackout in the country, mobile phone traffic, internet and ATM services may be affected

ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے پر پی ٹی اے نے بڑے ٹیلی کام بلیک آوٹ کا خدشہ ظاہر کردیا،،پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایل ڈی آئی لائسینسوں کی عدم تجدید سے 50 فیصد موبائل ٹریفک متاثر ہوگی، کئی موبائل ٹاورز آوٹ آف سروس ہوجائیں گے، دس فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوگی، ملک میں 40 فیصد اے ٹی ایم کام کرنا چھوڑ دیں گے۔

ٹیلی کام کمپنیوں اور وزارت آئی ٹی کے درمیان بقایا جات کے معاملے پر تنازعہ ہے،پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کیلئے بقایا جات کی ادائیگی کی شرط رکھی ہے،9 ٹیلی کام کمپنیوں نے وزارت آئی ٹی کے 24 ارب روپے کے بقایا جات ادا کرنے ہیں۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق ایل ڈی آئی لائسینسوں کی عدم تجدید سے 50 فیصد موبائل ٹریفک متاثر ہوگی،کئی موبائل ٹاورز آوٹ آف سروس ہوجائیں گے،دس فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوگی۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق ملک میں 40 فیصد اے ٹی ایم کام کرنا چھوڑ دیں گے، لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے سے پاکستان کی طرف آنیوالی عالمی ٹریفک متاثر ہوگی،سروس دیگر آپریٹرز پر شفٹ کرنے سے عالمی کمیونیکیشن متاثر ہوسکتی ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں اور وزارت آئی ٹی کے درمیان سے بقایا جات کے معاملے پر تنازعہ ہے،وزارت آئی ٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی بقایا جات کی وصولی کا فارمولا طے نہیں کرسکی،پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کیلئے بقایا جات کی ادائیگی کی شرط رکھی ہے۔
تین سے چار ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد ختم ہوچکی،کچھ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد آنیوالے مہینوں میں ختم ہوگی،کمپنیوں نے سروسز جاری رکھنے کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

9 ٹیلی کام کمپنیوں نے وزارت آئی ٹی کے 24 ارب روپے کے بقایا جات ادا کرنے ہیں،ایل ڈی آئی کمپنیوں نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں 54 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین