Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور کے متعلق فیصلوں سے روک دیا

Published

on

پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔سنی اتحاد نے اسپیکر خیبر پختون خواہ کے لیے بابر سلیم سواتی کو نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپنے بھائی کے لیے عمران خان سے منظوری لائے تھے،اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔

عمر ایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کیا،  بابر سلیم کی تعیناتی کا فیصلہ عمر ایوب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین