پاکستان
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بخوبی قیادت کر رہے ہیں، عارف علوی کی وضاحت
سابق صدر عارف علوی نے تحریک انصاف کی طرف سے انھیں چیئرمین نامزد کرنے کی افواہوں پر ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنے ٹوئیٹ میں عارف علوی نے لکھا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، میرے قائد کی طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ میری ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں ایک ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں جس کی قیادت کو غلط اور غیر منصفانہ طور پر قید کیا گیا ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر، بربریت اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان پارٹی کی قیادت بخوبی کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں۔ میں اس غلط اور غیر اہم مسئلے کو واضح انکار کے ساتھ ختم کرنا چاہوں گا۔
سابق صدر نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر منطقی منظر نامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور