پاکستان
آئی ایم ایف دفتر کےئ باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے نہیں کرایا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 51 کی تشریح بہت اہم ہے، امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔ آئی ایم ایف والے لیٹر میں کہیں نہیں لکھا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں۔ صرف صاف شفاف انتخابات کا وعدہ یاد کروایا۔ آئی ایم ایف دفتر کے باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے آرگنائز نہیں کروایا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہے، بند کمرے میں جیل ٹرائل جاری ہے، گواہ پر جرح بھی ہو رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے سینٹ الیکشن اور امیدواروں کے حوالے سے بات ہوئی۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام اباد کے لئےسینٹ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔ ہم نے چیف جسٹس کے سامنے اس اندیشہ کا اظہار کیا تھا کہ اگر بلے کا نشان لے لیا گیا تو ریزروو سیٹ کا ایشو بنے گا، 80 ریزروو سیٹیں ہماری جو زائد گئی ہیں انکا اہم ایشو ہے امید ہے سپریم کورٹ اسکا ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی۔الیکشن کمیشن نے ہماری خواتین کی ریزروو سیٹوں کی سکروٹنی نہیں کروائی تھی۔الیکشن کے بعد مجبورا ہمیں دوسری سیاسی جماعت کو جوائن کرنا پڑا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی ائی نظریاتی کے چیئرمین کو اٹھا کر ڈرایا دھمکایا گیا، ہم نے کسی بھی سیاسی جماعت کو دو مقاصد کے لئے جوائن کرنا تھا، آئین میں واضح ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو جیتی سیٹوں سے زیادہ ریزروو نشستیں نہیں مل سکتیں۔ سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرنے کا فیصلہ بہترین تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسد قیصر نے کبھی نہیں کہا کہ فلسطین کے حق میں قراداد پیش نہیں ہونے دیں گے، یہ غلط فہمی ہے جو شاید شور شرابہ کی وجہ سے ہوئی۔ ویمن ڈے پر آئی قراداد پر کہا تھا ان خواتین کا بھی ذکر کریں جو ظلم سہہ رہی ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہور پر ایمان مضبوط ہو اور الیکشن پراسس میں پیسہ نہ چلے، سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی رازداری رہنی چاہیئے، چاہتے ہیں کہ اس ووٹ کی تصدیق کا طریقہ کار الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہیئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور