تازہ ترین
پی ٹی آئی نے حکومت مخالف جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی نے آئندہ دو ہفتوں میں گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا، عمر ایوب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتے میں گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، گرینڈ الائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے اور مشاورت ہوگی،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے جو اس رجیم کیخلاف ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے،اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے،ایران کی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا جاتا ہے،مغربی ممالک کا وہ اخلاقی جواز کہاں گیا، فلسطینیوں کا قتل عام ہورہا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں امن یقینی بنائے، فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے، اسرائیل ہر غلط قدم اٹھارہا ہے اور روک ٹوک والا کوئی نہیں ہے،مغربی ممالک اسرائیل کی جانب سے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں،بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام ہے 5 اگست کو عوام صوابی پہنچیں،5 اگست کو صوابی میں جلسے کے ذریعے عوام بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت اور بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں،ملک کی 90 فیصد آبادی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے،موجودہ حکومت اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھارہی ہے،یہ این آر او والی حکومت اداروں سے عوام کو لڑا کر فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ جب تک ان پر کیسز تھے ملک نہیں آئے، این آر او ملا تو واپس آگئے،توشہ خانہ سے متعلق جو کیسز ہیں ان کو سننا چاہیے، میرٹ پر فیصلہ کرنا چاہیے، بشریٰ بی بی کو کن کیسز میں جیل میں رکھا گیا ہے، ان کا کیا جرم ہے؟
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتے میں گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، گرینڈ الائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے اور مشاورت ہوگی،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے جو اس رجیم کیخلاف ہیں،جو لوگ سڑکوں پر تحریک چلارہے ہیں ان سب کو اکٹھا کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناجائز گرفتار کیا گیا جو سابق وزیراعظم ہیں،فیصلہ کیا ہے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھانی ہے، جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،یہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے گا، مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی