Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر لیا، آج ملاقات کا بھی امکان

Published

on

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، مولانا فضل الرحمان ساتھ چلنے پر راضی ہو گئے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف نے جمیعت علمائے اسلام سے رابطہ کر لیا،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فون رابطے کے دوران عام انتخابات کے نتائج اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہرکی قیادت میں پانچ رکنی وفد بھی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین احمد شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین