پاکستان
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبرز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف بھرپور قانونی اور سیاسی جنگ کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،لیگل کمیٹی اجلاس میں شبلی فراز، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا نے شرکت کی،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس بمعہ ثبوت دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا،ریفرنس میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھنینے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے، عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے الیکشن ٹرائیبونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں جواز بنایا جائے گا،ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا، ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری بیرسٹر علی ظفر کو دی گئی ہے،ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بانی چئیرمین پی ٹی آیی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے پر مشاورت جاری ہے،اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی تجویز زیر غور آئی،
ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کی میٹینگ کے بعد کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی