Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی، سٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، پیرامیٹرز طے کئے جائیں، شبلی فراز

Published

on

سینٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور اسٹبلشمینٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، جو سٹیک ہولڈرز ہیں ان کے ساتھ مذاکرات ہونے چائیے۔ پہلے مذاکرات کے لیے ماحول بنایا جائے ،مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں۔

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ  سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف حکومت اوراسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے ۔ مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں کہ کس کس طریقے سے اور کس ماحول میں ہوں گے تبھی مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ جو سٹیک ہولڈرز ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہیے۔تحریک انصاف بھی ایک حقیقت ہے اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت فارم 47 پر تشکیل پانے والی ہے اب دیکھنا یہ ہے وہ کس حد تک بااختیار ہے۔ اس کے لیے پہلے گراونڈ ورک اور پھر ماحول کو مدنظر رکھنا ہے۔ ہم پاکستان کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں اس سکے گا ۔کہ ملک بھی ہمارا ہے اور پاک فوج بھی ہماری ہے ۔تحریک انصاف کو سیاسی ازادی اور ایکٹیوٹی کی اجازت دی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین