پاکستان
پی ٹی آئی، سٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، پیرامیٹرز طے کئے جائیں، شبلی فراز
سینٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور اسٹبلشمینٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، جو سٹیک ہولڈرز ہیں ان کے ساتھ مذاکرات ہونے چائیے۔ پہلے مذاکرات کے لیے ماحول بنایا جائے ،مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں۔
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف حکومت اوراسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے ۔ مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں کہ کس کس طریقے سے اور کس ماحول میں ہوں گے تبھی مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔
شبلی فراز نے کہا کہ جو سٹیک ہولڈرز ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہیے۔تحریک انصاف بھی ایک حقیقت ہے اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت فارم 47 پر تشکیل پانے والی ہے اب دیکھنا یہ ہے وہ کس حد تک بااختیار ہے۔ اس کے لیے پہلے گراونڈ ورک اور پھر ماحول کو مدنظر رکھنا ہے۔ ہم پاکستان کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں اس سکے گا ۔کہ ملک بھی ہمارا ہے اور پاک فوج بھی ہماری ہے ۔تحریک انصاف کو سیاسی ازادی اور ایکٹیوٹی کی اجازت دی جائے۔
-
کھیل8 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین3 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
کالم12 مہینے ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان1 مہینہ ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل10 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
ابن خلدون، عمرانیات سمیت کئی علوم کا بانی، اصلی ’فادر آف اکنامکس‘
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
سموگ کی وجہ سے جمعہ 10 نومبر کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان