Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے اپنی بدزبانی پر مریم نواز سے معافی مانگ لی

Published

on

پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متعلق الیکشن مہم کے دوران بدزبانی پر معافی مانگ لی۔

جمیل اصغر بھٹی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا مریم نواز بلا شبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا، مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔

صدر پی ٹی آئی لاہور جمیل اصغر بھٹی نے مزید کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے کہ ہرکسی کی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین