Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی آئی 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن کا حکم

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے 70 روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن 20 روز کے اندر کرائے۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پانچ سماعتیں کیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کے طور پر پیش ہوتے رہے۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کو دو اگست کو نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کے لیے نا اہل قرار دینے سے متعلق تھا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین 2022 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔

  شوکاز پر مناسب جواب نہ دینے پر بلے کا نشان واپس لئے جانے کے قانون سے آگاہ کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اعترضات پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ  جون 2022 میں انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین 2019 کے مطابق کرواکے تفصیلات جمع کردی تھیں۔

پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے نیا پارٹی آئین ستمبر 2022 میں الیکشن کمیشن کو جمع کرایا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اعتراض کے بعد نیا پارٹی آئین واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی قیادت کی طرف سے بیان حلفی بھی جمع کرا دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 20روز میں  انتخابات کرائے۔پی ٹی آئی انتخابات کا انعقاد کر کے سات دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ۔فیصلہ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین