Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی، سرکاری وکیل کا عدالت میں بیان

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو پی ٹی آئی کو بائیس اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت سے متعلق آگاہ کر دیا، عدالت نے درخواست پر مناسب آرڈر پاس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پی ٹی آئی کی احتجاج کو اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ بائیس جولائی کو درخواست دی کہ 26 جولائی کو احتجاج کرنا ہے، عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے لکھا ہے 20 اگست کے بعد کسی جگہ جلسہ احتجاج کر سکتے ہیں۔

عدالت نے وکیل پی ٹی آئی سے مخاطب ہوکر کہا کہ توہین عدالت تو اس پر نہیں بنتی ،فیض آباد بلاک ہوا اس کے نقصانات قوم کو ہو رہے ہیں، ڈی چوک پر تو احتجاج پر مکمل پابندی عائد کر دیں، پچھلے ہفتے فیض آباد دھرنے میں کتنے لوگ ایمبولینس میں فوت ہوئے ؟حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے، صرف یہ تو نہیں ہو سکتا یہ اپوزیشن میں ہیں،کیا آپ نے پارک میں احتجاج کی اجازت دی؟ پارک پارک ہے اسے پارک رکھیں ،رولز بنائیں جگہوں کو مختص کریں ،آپ کوئی کسر ہی نہیں چھوڑتے بنانا ری پبلک نہ بنائیں ،دیکھتے ہیں توہین عدالت بنتی ہے یا نہیں ؟اس حوالے سے آرڈر پاس کروں گا۔

اس دوران اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو بائیس اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی ہے۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ جلسے کی اجازت کا کیس چیف جسٹس کی کورٹ میں ہے، وکیل نے کہا ہماری احتجاج کی درخواست الگ ہے جلسے کی الگ ہے، عدالت نے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے لوگ آپکے ملک میں نہیں آ رہے،الیکشن کمیشن کے پاس سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات ہوتی ہیں،ان تفصیلات کے تحت احتجاج میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں کے اکاؤنٹس اٹیچ کر سکتے ہیں،یہ توہینِ عدالت کی درخواست ہے یا میں انہیں جیل میں ڈال دونگا یا چھوڑ دونگا،توہین عدالت کیس میں عدالت نے جلسے کی اجازت نہیں دینی،ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کو اجازت اس لیے نہیں ملتی کہ شاباش مل جائے،اجازت نہ دے کر یہ کہتے ہیں کہ دیکھا ہم نے درخواست مسترد کر دی ہے، عدالت نے ریمارکس کے دوران مناسب آرڈر پاس کرنے کا عندیہ دے دیا۔۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین