Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب اور سندھ کے کچے کا علاقہ ڈاکوؤں کی آماجگاہ، دو ہفتے میں 3 مغوی قتل، ٹیکسی ڈرائیور کی لاش جنگلی جانور نوچتے رہے

Published

on

کچے کے ڈاکو دوصوبوں کی پولیس کے لیے درد سر بن گئے۔ سندھ اور پنجاب کے کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان نہ ملنے پر دو ہفتے میں تین مغوی قتل کردئیے۔

تازہ واقعے میں ڈاکوؤں نےدوکروڑ تاوان نہ ملنے پر ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کو قتل کرکے لاش  رحیم یار خان کے علاقے ماچھکے میں پھینک دی۔

ڈی پی او رحیم یار خان  رضوان  عمر گوندل  کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کو ڈاکوؤں نے سفاکیت سے قتل کر کے لاش جنگل میں پھینک دی تھی اور مغوی کی لاش کو جنگلی جانور کھاتے رہے۔

پانچ بچوں کے  باپ، مقتول ٹیکسی ڈرائیور کی بہن اعلیٰ حکام سے اپنے  بھائی  کی زندگی بچانے کیلئے ہاتھ جوڑ کر فریاد کرتی رہی لیکن حکام کچھ نہ کرپائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سستی گاڑی کے جھانسے میں اوباڑو گیاتھا۔ ڈاکوؤں نے کندھکوٹ میں  ایس ایچ او سمیت تین اہلکار بھی اغوا کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کر لیا۔

اے آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصو دالحسن  کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا شکار ہونے والے بیشتر افراد ہنی ٹریپ کا نشانہ بنتے ہیں۔ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے سندھ پولیس سے مستقل رابطے میں ہیں۔

ادھر اوباڑو میں روانتی  کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر  مارٹر گن، اینٹی ایئر کرافٹ اور جدید مشین گنز سےحملے کئے۔

تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری  کچے میں داخل ہو گئی  ہے   ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین