پاکستان
پنجاب کابینہ نے ڈیجیٹل ونگ میں بھرتیوں کی منظوری دے دی
وزیراعلی ٰپنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس ہوا جس میں پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نوازشریف نے کہا 500یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں۔ بجلی کے بل بڑھنے سے عوام میں بے چینی ہے، اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا۔ پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے،پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان امر نہیں،آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فورا بلا لیا،آٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے،فوڈ منسٹر 16گھنٹے بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پر صرف کریں،فوڈ منسٹر کی انفرادی کارکردگی پوری کابینہ پر بھاری ہے،مل جل کر محنت کے ساتھ سب نے آگے بڑھناہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ 4ماہ میں پنجاب کی ینگ کابینہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا،غریب ملک میں رہتے ہیں عوام کے مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ سرمایہ کار امیر ہوجائیں اور غریب آدمی اپنی چھت بنانے سے بھی رہ جائے۔
کابینہ نے قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دی،ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی، سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کے نئے طریقہ کا ر کی منظوری دی گئی۔
فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔
ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کابینہ نے بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی منظوری دی،غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیاجاسکے گا، پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی،قانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔
حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی، پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری دی گئی،سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری دی گئی،انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ میں فرائض انجام دینے والے پولیس افسران بھی ترقی کے حقدار ہوں گے،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے موجودہ صدر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا،ادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی،
کے ایف ڈبلیو ڈ ویلپمنٹ بینک، جرمنی سے ”گرین انرجی پروجیکٹ” کے لیے15ملین یورو گرانٹ حاصل کرنے کی منظوری دی گئی، پنجاب کے سکولوں او رہسپتالوں کی سولر رائیزیشن کی جائے گی،پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA) کے قیام کے لیے قانون سازی کی منظوری دی گئی۔
عالمی ادارہ برائے خوراک او رزراعت کے تعاون سے زمین کے کٹاؤاور لائیوسٹاک مینجمنٹ کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی، جس سے دیہی سطح پر روزگا ر بڑھے گا، کابینہ نے ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی خالی آسامیوں پر بھرتیو ں کی منظوری بھی دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی