پاکستان
پنجاب کابینہ اجلاس، ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تقرری اور الاؤنس بڑھانے کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بھی منظوری،ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری اورڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی-وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بھی منظوری دی گئی-کابینہ نے پنجاب سکھ آنند کارج میرج رجسٹرار رولز 2024اور پنجاب سکھ آنند کارج میرج رولز 2024کی منظوری دی۔کابینہ نے یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری بھی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس منعقد ہوا،چار گھنٹے طویل اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا- اجلاس میں دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری اورڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بھی منظوری دی گئی پنجاب سکھ آنند کارج میرج رجسٹرار رولز 2024اور پنجاب سکھ آنند کارج میرج رولز 2024کی منظوری دی۔
وزیراعلی نے موٹر سائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت کی-کابینہ نے یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری دی۔ اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے آئی ٹی سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا،تحریری امتحان او رانٹرویو کے بعد امیدوار کو نفسیاتی ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا،پنجاب ڈرگز رولز 2007 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، لائسنس کے اجراء سے پہلے فارمیسی کی انسپیکشن کا اختیار حکومت کو دوبارہ حاصل ہو گا۔
موبائل ایپ ٹیکسی سروسز کمپنیوں اور نجی گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے سروس کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کابینہ نے منظوری دے دی، 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی