Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب:دفعہ144میں توسیع، عسکری وسول املاک کے جلاؤ گھیراؤکی تفتیش کے لیےجے آئی ٹی بنانےکافیصلہ

Published

on

پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں چار دن کی توسیع کرتے ہوئے، عسکری و سول تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے جاری کیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں جلسے ،جلوس، ریلیوں اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک متعدد لوگوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کے دورے کے دوران امن وامان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال او رشرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔پنجاب حکومت کے اعلامیہ کے مطابق جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کارروائیاں مزید تیزکی جائیں۔ پبلک پراسیکیوشن تمام کیسوں کا فوری ٹرائل یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے 15 مئی سے کھل جائیں گے۔ صورتحال میں بہتری آرہی ہے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسدادہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے۔تھوڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی۔ کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں۔شواہد اورثبوتوں کے ساتھ ہرشرپسند کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین