Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بہاولنگر واقعہ پر پنجاب حکومت بہتر وضاحت دے سکتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ

Published

on

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بہاولنگر واقعہ پر پنجاب حکومت بہتر جواب دے سکتی ہے، دو بھائیوں میں لڑائی ہوجاتی ہے، ایک غلط اور ایک ٹھیک ہوتا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے وقت بہت زیادہ رش ہوتا ہے،خواجہ آصف سے اس سلسلے میں میری بات چیت ہوئی ہے،اگلے 4،2 روز میں ہم دورہ بھی کررہے ہیں،کوشش کررہے ہیں امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد کو بڑھایا جائے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پلان کررہے ہیں کاؤنٹرز کس طرح بڑھائیں،اپنے لوگوں کو زیادہ انتظار نہیں کراناچاہتے،الیکٹرانکس گیٹس کے حوالےسےکام کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بجلی کے 83 کروڑ یونٹ پر اووربلنگ کی گئی،300 یونٹ تک صارفین کو بھی اووربل کیا گیا،اووربلنگ کیخلاف مہم نہیں رکےگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،وزیراعظم سے میری اس سلسلے میں بات ہوگئی ہے،وزیراعظم نے ایف آئی اے کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی،ایف آئی اے لاہور نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 83کروڑ یونٹ  کی لیسکو میں اووربلنگ ہوئی ہے،ڈی جی ایف آئی اے پر بہت دباؤ آرہا ہے مگر ہم اپنا کام کریں گے،بجلی چوری کے اوپر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ نے پاکستان کی سرزمین پر بھارتی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کے واقعات میں ملوث رہا ہے،عامرتانبا کے قتل میں بھی اس طرح کے شواہد ہی ہیں،عامر تانبا کے واقعہ پر بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عامر تانبا کیس میں اب تک کی تفتیش کے مطابق بھارت ملوث ہے،بھارت پہلے بھی قتل کے 4 واقعات میں ملوث رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہیومن ٹریفکنگ پر کام کررہے ہیں،اس کیس کو بھی دیکھ رہے ہیں،ایف آئی اے پر سیاسی دباؤ نہیں آنے والا،ایف آئی اے میں بھرتیوں کی اجازت دیدی گئی ہے،ایف آئی اے سائبرونگ میں بھی جلد اصلاحات دیکھیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی بنیاد پر کسی کےگھر پر چھاپہ نہیں مارنا چاہئے،کسی کریمنل کے گھر رات کو بھی چھاپہ مارنا پڑے تو مارنا چاہئے،کسی اچھے افسر کیلئے ایف آئی اے رولزبدلنا پڑے تو بدلیں گے۔

سوشل میڈیا کے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سخت قانون سازی کی ضرورت ہے،کراچی میں کرائم کے واقعات پر آئی جی سندھ سے رابطہ ہے،سندھ کی صورتحال پر رینجرز بھی اپنا کام کررہی ہے،سندھ پولیس روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہے،بہتری آئی ہے۔

محسن نقوی نے بہاولنگر واقعہ کے متعلق کہا کہ بہاولنگر واقعہ پر بہتر جواب صوبائی حکومت ہی دے سکتی ہے،بہاولنگر جیسے واقعات سے مورال کم نہیں ہورہا،گھر میں بھائیوں کی بھی آپس میں لڑائی ہو جاتی ہے،2 لوگوں کی لڑائی میں ایک غلط اور ایک ٹھیک ہوتا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لوچستان میں 8 پنجابیوں کو قتل  کیا گیا اور ایجنٹ بھی مارے گئے تھے،ایف آئی اے 8 افراد کے قتل کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین