Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کسان کارڈ: کون اہل ہوگا، کیا سہولت ملے گی؟

Published

on

پنجاب حکومت کا کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی منصوبہ۔کسانوں کو مڈل مین سے چھٹکارہ مکے گا، آڑھتی اور کمیشن مافیا کا مکمل خاتمہ کرنے کی تیاری۔ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زرعی زمین رکھنے والے کسان کارڈ کے لیے اہل ہونگے۔پنجاب حکومت کی جانب سے منصوبے کے تحت کسانوں کو بلاسود قرض دیا جائے گا ۔کسانوں کو بیج و کھادوں کی خریداری کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ روپے فی سیزن قرض دیا جائیگا۔

ابتدائی طور پر پنجاب کے پانچ لاکھ کسانوں کو پہلے آئو پہلے پائو کے تحت کسان کارڈ جاری ہونگے، پنجاب کسان کارڈ پر 75 ارب روپے لاگت آئیگی، کسانوں کو فی ایکڑ ایک ہزار روپے پروسیسنگ فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔

پنجاب بینک کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کرے گا، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ریکارڈ میں موجود زرعی زمینیں رکھنے والے کسان سکیم کے اہل ہونگے، قرض کی رقم صرف بیج اور کھاد کی خریداری کے لیے استعمال ہو سکے گی،بیج و کھادوں کے ڈیلرز کو بھی بنک آف پنجاب رجسٹرڈ کرے گا۔

صرف رجسٹرڈ ڈیلرز سے ہی کسان کھاد و بیج خرید سکیں گے، قرض ادا کرنے والے کسان ہی آئندہ سال کیلئے اہل ہونگے،پنجاب حکومت نے منصوبے ہر عملدرآمد و جائزہ کے لیے چیف سیکرٹری ہنجاب کی سربراہی میں بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

بنک آف پنجاب نے ڈیلرز کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی دس ہزار ڈیلرز اب تک رجسٹرد کیے جا چکے ہیں،بنک آف ہنجاب کو سود کی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
3 Comments

3 Comments

  1. Zimpler kasinot

    مئی 19, 2024 at 1:37 صبح

    This website definitely has all the info I wanted about this subject and didn’t know who to ask.

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 11:23 صبح

    buying prescription drugs in mexico
    http://cmqpharma.com/# reputable mexican pharmacies online
    pharmacies in mexico that ship to usa

  3. StephenFal

    جون 29, 2024 at 4:31 شام

    mexican pharmaceuticals online: cmq mexican pharmacy online – purple pharmacy mexico price list

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین