Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب پولیس کو چھاپوں کے دوران باڈی کیم استعمال کرنے کی ہدایات

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ ملاقات کے بعد آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ پنجاب پولیس اب ہر ریڈ کی ویڈیو بنائے گی، ریڈز کے دوران باڈی کیم کا استعمال کیا جائے،جہاں باڈی کیم دستیاب نہیں وہاں موبائل فون سے ویڈیوبنائی جائے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج میں کسی صورت میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے،پولیس افسران واہلکار کسی بھی جگہ پر اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔

پولیس سربراہ نے حکم دیا کہ پولیس افسر کی جانب سےراولپنڈی میں خاتون پر تشدد جیسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے،بچوں کے ساتھ زیادتی وبدفعلی کے واقعات کو خود افسران مانیٹر کریں۔

ڈرائیونگ لائسنس بروقت بنانے اور سفارشی کلچرکا خاتمہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس حکام کو ہدایت کی گئی کہ افسران خدمت مراکز کو مزیدبہتر بنانے اور سروس ڈلیوری کا معیار یقینی بنانے کےلئے خودوزٹس کریں۔ کرائم کنٹرول کرنے کےلئے پٹرولنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین