Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تمام مذاہب کے پنجابی اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجابی قوم پرست کارکن نے چندہ مہم شروع کردی

Published

on

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مسحی برادری کے گرجا گھر اور گھر ایک فساد میں جلا دیئے گئے، پنجاب کے قوم پرست سیاسی کارکن فواد احمد کھرل نے مسحی برادری کی مدد کے لیے گو فنڈ پیج می پر فنڈز کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ یہ وحشیانہ، غیر انسانی اور احمقانہ فعل، ہنگامہ آرائی اور بربریت نہ تو پنجاب کی ثقافتی اقدار اور نہ ہی اسلام کی مذہبی تعلیمات کی نمائندگی کرتی ہے۔

فواد احمد نے گو فنڈ می پیج پر اپنی اپیل میں کہا کہ بطور مسلمان پنجابی، یہ مقصد ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہم مضبوطی سے اور غیر مشروط طور پر اپنے "پنجابی مسیحی بھائیوں” کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فواد احمد کا کہنا ہے کہ یہ چندہ جمع کرنے کی مہم ہم تمام مذاہب کے پنجابیوں کی طرف سے ہمارے مسیحی بھائیوں کے لیے ہم آہنگی اور محبت کا ایک چھوٹا سا اشارہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین