Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوئٹہ: پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

Published

on

 کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ویکسینیشن ٹیم کی حفاظت پر مامور کم از کم دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

بلوچستان میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے پہلے دن منگل کو پولیس اہلکار ویکسینیشن ٹیم کی حفاظت پر تعینات تھے۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔حملے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے "دہشت گردانہ حملے” کی مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ مجرم جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین