پاکستان

کوئٹہ: قومی پرچموں کے سٹال کے قریب دھماکہ،6 افراد زخمی

Published

on

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ذوہیب محسن نے بتایا کہ زخمیوں میں دوپولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

بم دھماکہ شہر کے جوائنٹ روڈ پرپیش ہوا جس سے ایک ایسی ریڑھی بھی متاثر ہوئی جس پر ایک خاتون پاکستان کے پرچم فروخت کر رہی تھیں۔ زخمیوں میں پرچم فروخت کرنے والی خاتون بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کے علاوہ ایک رکشے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ٹارگٹ ریڑھی تھی، رکشے والا یا پولیس اہلکار تھے۔

کوئٹہ میں چوبیس گھنٹے کے دوران بم حملے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ گذشتہ شب سریاب روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں کی ایک چوکی پردستی بم حملے میں دوافراد زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں ایک حملے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

قلات میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا دونوں اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

ادھر بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی ضلع میں سی ٹی ڈی کی کاروائی میں تین افرادہلاک ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مارے جانے والے مبینہ طور پر شدت پسند تھے جو کہ مقابلے میں مارے گئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version