Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

نسل پرست اور اسلام مخالف تبصرے، پی ایس جی کے ہیڈکوچ اور بیٹا گرفتار

Published

on

فرانس کے فٹبال کلب پی ایس جی کے ہیڈ کوچ کرسٹوف گالتیہ اور ان کے بیٹے کو اسلام مخالف اور نسلی امتیاز پر مبنی تبصروں پر فرانس کے شہر نیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

پی ایس جی کے 56 سالہ ہیڈ کوچ کرسٹوف گالتیہ کو جمعہ کے روز حراست میں لیا گیا، 2021 سے 2022 کے درمیان جب وہ او جی سی نیس کے کوچ تھے تب انہوں نے نسلی امتیاز اور اسلام مخالف تبصرے کئے تھے۔ اسی تفتیش کے حوالے سے ان کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

کرسٹوف گالتیہ کے خلاف یہ الزامات اپریل میں سامنے آئے تھے جب ایک ریڈیو نے ان کی ای میلز نشر کی تھیں۔ کرسٹوف گالتیہ نے کہا تھا کہ انہیں شہر کے زمینی حالات دیکھنے ہوں گے، اس لیے ہ زیادہ سیاہ فام اور مسلمان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرسکتے۔

کرسٹوگ گالتیہ نے ٹیم ڈائریکٹر کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ ٹیم میں تبدیلیاں چاہتے ہیں کیونکہ وہ ٹیم میں مسلمانوں کی تعداد جس قدر ہو سکے محدود کرنا چاہتے ہیں۔

کرسٹوف گالتیہ کے بیٹے نے کہا تھا کہ اس کے والد اس بات سے پریشان ہیں کہ ٹیم ڈائریکٹر نے ٹیم میں بہت سے سیاہ فام اور مسلمان بھر دیئے ہیں جو جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں جمع ہوتے ہیں۔

کرسٹوف گاتیہ نے ایک بار ٹیم ڈائریکٹر سے کہا تھا کہ وہ ایک ریسٹورنٓٹ میں کھانا کھائے گئے اور وہاں ہر کسی نے ان سے کہا کہ ٹیم میں سیاہ فام بھرے ہوئے ہیں۔

پبلک پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ الزامات سامنے آنے پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں، ان تحقیقات کے نتیجے میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

کرسٹوف گالتیہ اور ان کے بیٹے نے الزامات کی تردید کی تھی اور ریڈیو سٹیشن اور صحافی پر ہتک عزت کے دعوے دائر کرنے کا کہا تھا۔ کرسٹوف گالتیہ نے کہا تھا کہ وہ ہر مہب اور نسل کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین