Uncategorized

راحیل شریف نے ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما سکینڈل ختم کرا نے کی پیشکش کی تھی، عرفان صدیقی

Published

on

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف بار بار توسیع کا پیغام بھجواتے رہے، بالآخر انہوں نے نواز شریف سے براہِ راست توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے پاناما کا معاملہ حل کروانے کی پیشکش کی تھی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی پیشکش کو نواز شریف نے رَد کر دیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version