پاکستان
ریلوے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں چوتھی بار کرایہ بڑھایا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ریلوے کرایوں پر بھی نمودار ہونا شروع ہو گئے، ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ چھ ماہ کے دوران ٹرین کے کوائے میں چار بار اضافہ ہوا۔
نگراں حکومت نے جاتے جاتے بھی مہنگائی بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرین کے کرائے میں بھی دو فیصد اضافہ کردیا۔
پچھلے چھ ماہ کی دوران ٹرینوں کے کرائے میں چار بار اضافہ ہوا، جس میں کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کا کرایا سات ہزار سے بڑھ کر گیارہ ہزار ہوگیا۔
مسافر کہتے ہیں کرائے میں اضافہ تو کیا جا رہا ہے لیکن ٹرینوں میں کوئی سہولت میسر نہیں۔
کرایوں میں اضافہ تمام پیسنجر،ایکسپریس ٹرین، نجی ٹرین اور انٹر سٹی ٹرینوں کیلئے ہے۔