پاکستان
کراچی میں بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا،دن میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں، تھرپارکر،بدین اور عمر کوٹ میں موسلادھار بارش متوقع ہے اور جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش کا دوسرا اسپیل 15 جولائی سے شروع ہوگا۔