Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں 25 سے 28 جنوری تک بارشیں متوقع

Published

on

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنت اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

پی ڈی ایم  نے کہا ہے کہ 25 جنوری سے 28 جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقے جنوری کے آخری ہفتے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گردونواح میں بارش اور برفباری متوقع ہے،مری میں سیاحوں کیلئے 13 سہولت سینٹرز بنائےگئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ خشک سردی سے مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ تیز ہورہا ہے،بارشوں کا سلسلہ وبائی امراض میں کمی کا باعث ہوگا،سیاح سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین