پاکستان
لاہور میں بارش، ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز، ہیٹ سٹروک 7 زندگیاں لے گئی
پنجاب کے کئی شہروں میں پری مون سون بارشیں شروع ہو گئی ہیں،لاہور کےمتعدد مقامات پر بادل کھل کر برسے۔
محکمہ موسمیات نے آج سےتیس جون تک بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی خبر سنائی ہے۔ تیس جون تک اسلام آباد۔راولپنڈی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشیں ہوں گی۔
کشمیر ۔گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیاگیاہے۔
گزشتہ کچھ روز سے پڑنےو الی گرمی نے شہریوں کو بےحال کئے رکھا۔ ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں پانچ افراد کی جان چلی گئی۔لاہور میں گرمی سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،پری مون سون بارشوں کی وجہ سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔
شیری رحمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ 25 سے30جون کےدرمیان اسلام آباداورراولپنڈی سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
شیری رحمان نے لکھا کہ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں 26 جون سے 29 جون آندھی اور بارش متوقع ہے، شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے،تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور