تازہ ترین
رمضان نگہبان پروگرام، ہسپتالوں میں مفت ادویات، طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیکس اور انٹرن شپ، مریم کے پہلے خطاب میں اعلانات
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان نگہبان پروگرام، ہسپتالوں میں مفت ادویات، نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور طلبہ کے الیکٹرک بائیکس سمیت کئی ریلیف پروگراموں کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ایوان سے پہلے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں،اس بات کا افسوس ہے کہ اپوزیشن کے ارکان موجود نہیں تھے،اپوزیشن ارکان کو یہاں جمہوری عمل میں موجود ہونا چاہئے تھا،ہر چیز ہمارے خلاف تھی،جنہوں نے مجھے ووٹ دیئے ان کی وزیراعلیٰ ہوں،جنہوں مجھے ووٹ نہیں دیئے ان کی بہن اور وزیراعلیٰ ہوں،اپوزیشن اگر میری تقریر میں شور شرابہ کرتی تو خوشی ہوتی۔
نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بطور جماعت کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا،یہ ایوان جمہوریت کے پرچم کو سربلند رکھےگا،سپورٹ کرنے پر تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،پیپلزپارٹی،آئی پی پی ، ق لیگ اور ضیا لیگ کی بھی مشکور ہوں،ہمیں سابق دور حکومت میں ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا،اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتی ہوں ان سب کی بھی وزیراعلیٰ ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ میراوزیراعلیٰ منتخب ہونا ہر ماں،بہن،بیٹی کیلئے اعزاز ہے،قدرت نے پہلے مشکلات سے گزارا پھر عزت سے نوازا،اس بات کو سمجھتے ہیں جمہوریت میں مقابلہ کرنا کتنا ضروری ہے،ہم پر بھی بہت مشکل وقت آئے،ہر چیز ہمارے خلاف تھی،ہم سب سیاسی اور جمہوری کارکنان ہیں،میرے دل اور چیمبر کےدروازے 24گھنٹے اپوزیشن کیلئے کھلے ہیں،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،آپ کی قیادت میں ایوان جمہوری اصولوں کو بلند رکھےگا،منتخب کرانے پر ایک،ایک ایم پی اے اور کارکن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔پیپلزپارٹی کےارکان سےوعدہ کرتی ہوں جتنی ن لیگ کی وزیراعلیٰ ہوں اتنی آپ کی بھی ہوں،میرے آفس کے دروازےپیپلز پارٹی کےدوستوں کیلئے بھی کھلے رہیں گے،خواہش ہے جب میری وزارت ختم ہو تو کوئی اور خاتون یہ جگہ لے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ ہے اورنہ ہی بدلے کا،میرا ایوان میں ہونا سیاسی کارکنان کی خدمات کا اعتراف ہے،مجھے مسلم لیگ (ن)اور عوام کی توقعات سے بڑھ کر کام کرنا ہے،اس وقت ملک میں زیادہ لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں،میرامقابلہ اپنی جماعت میں بیٹھے سینئر لوگوں کی کارکردگی سےہے،اس کرسی پر وہ شخص بھی رہا جسے پنجاب اسپیڈ کے نام سےیاد کیا جاتا ہے،نامزدگی کے بعد نوازشریف نے میرےساتھ پلان ترتیب دیا،مشورے دیئے،مخالفین نے مجھے جن امتحانات سے گزارا اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
مریم نواز نے صوبے کے لیے اپنے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب بھر کےکسان ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،میرےسامنےتعلیم،علاج اور روزگار سے محروم لوگ بھی ہیں،اس بات کا احساس ہے 5 سال اور دن کے 24 گھنٹے بھی بہت تھوڑے ہیں،اراکین اسمبلی سے کہتی ہوں سیاسی تفریق سے بالاترہوکر میرے ہاتھ مضبوط کریں،کل سےنہیں آج سےمسلم لیگ (ن) کےمنشورپرعمل شروع ہوگا۔مجھے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا احساس ہے،میرے سامنےسڑکوں پر کھڑے مزدوروں کی پریشانی بھی ہے،میرےسامنےوہ تمام کسان ہیں جن سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے،سیاسی تفریق سے بالاترہوکر پنجاب کے ساڑھے 12کروڑ عوام کی وزیراعلیٰ ہوں،اپوزیشن سےکہتی ہوں آپ کےحلقےکےعوامی مسائل بھی حل کروں گی،چاہتی ہوں پورا ایوان مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کرے،عوام کے خادم ہیں،مراعات لے کر یہاں کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے،حکومت کا کام کاروباری افراد کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہے،حکومت کا کام عوام کیلئے بہترین پالیسیاں بنانا ہے،میرے سامنے وہ بچہ ہے جو تعلیم حاصل نہیں کررہا، میرے سامنے وہ مریض ہے جو علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتا۔
مریم نواز نے نوجوانوں اور طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام کااعلان کیا اور کہا کہ میرٹ پر نوجوانوں کاعالمی یونیورسٹیوں میں داخلہ یقینی بنائیں گے، یوتھ کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھوں گی۔نوجوانوں کی زندگیوں میں بہتری میری اولین ترجیح ہے،
مریم نواز نے رمضان نگہبان ریلیف پروگرام کااعلان کیا،اور کہا کہ رمضاں میں 65سے 70لاکھ افراد کوان کی دہلیزپر سامان پہنچائیں گے۔
مریم نواز نے کرپشن پر زیروٹالرنس کااعلان کیا، پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی مفت دواؤں کی فراہمی کااعلان کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ کوئی بچہ پڑھنا چاہتا ہے تو اعلیٰ تعلیم کیلئے وسائل دیں گے،محدودوسائل میں کچھ بچوں کو دنیا کی بڑی یونیورسٹیز میں تعلیم دلائیں گے،60ہزارروپے سےکم آمدنی والے مستحقین ہیں،مددہم پر فرض ہے،ابھی ہمارے پاس مستحقین کا ڈیٹا نہیں،ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا ہے،ماہ رمضان کیلئے نگہبان کے نام سے ریلیف پیکج بنایا ہے،ماہ رمضان میں 65 سے 70 لاکھ لوگوں کو ان کی دہلیز پر سامان پہنچائیں گے،عوام کی سہولت کیلئے سستے رمضان بازارلگائیں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس آج سے شروع ہوں گے،نوجوانوں کو سود سے پاک قرض اور ٹریننگ دیں گے،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ،آئی پیڈ اور ٹیبلٹس دیں گے،طلبا اور نوجوانوں کو الیکٹرک موٹربائیکس دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بھارت،بنگلادیش آئی سیکٹرمیں ہم سے بہت آگے ہیں،آئی ٹی سیکٹرز میں نوجوانوں کی معاونت کریں گے،صوبہ بھر کے نوجوانوں سے رابطہ رکھیں گے ان کے مسائل حل کریں گے،وزیراعلیٰ ہاؤس اور دفترکےدروازے طلبا کیلئے کھلےہوں گے،طلبا کے ساتھ بیٹھ کر ان کی اسکیموں پر بات کریں گے،پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول قائم کریں گے،سرکاری اسکولوں کا نصاب بہتر کرنے کی ضرورت ہے،سرکاری اسکول کے نصاب کی بہتری پر توجہ دیں گے،بھٹوں پر کام کرنےوالے مزدوربچوں کےتعلیمی وظائف بحال کریں گے،دانش اسکولوں کے منصوبے کو بھی بڑھائیں گے،پنجاب کے طلبا کیلئےاسکول ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے،وقت پر تشخیص ہو تو بہت سارے خصوصی بچے معذوری سے بچ سکتے ہیں،خصوصی بچوں کی سیفٹی کو مزید بہتر بنائیں گے،پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی بچوں کو تعلیم،علاج اور ٹرانسپورٹ فراہم کریں گے،اسکلزڈویلپمنٹ کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ ہوگی۔
نومنتخب وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرا وژن ہے پنجاب کو معاشی حب بنائیں اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کریں،چاہتی ہوں پنجاب میں ایسا سسٹم لایا جائے کہ کاروبار کیلئے ون ونڈو سہولت ہو،8،7س سال میں عوام کے درمیان رہی،ان کے مسائل کا ادراک ہے،پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی بچوں کیلئے اعلیٰ ادارہ بنےگا،ہیلتھ مراکز،اسپتالوں میں قابل ڈاکٹرز اور ادویات کو یقینی بناناترجیح ہے،پنجاب کے ہر اسپتال میں مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی سہولت دیں گے،جب حکومت چھوڑ کر جاؤں تو کوئی ایسا شہر نہ رہےجہاں اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال نہ ہو،ہر شہر کو 5 سال میں صحت کی اسٹیٹ آف آرٹ سہولتیں دیں گے،چند ہفتے میں پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہے ہیں،نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرضے،طلبا کو لیپ ٹاپ دیں گے،انٹرن شپ پروگرام بڑھائیں گے،کم از کم وظیفہ 25ہزار روپے دیں گے،یوتھ لون پروگرام کی تمام اسکیمیں دوبارہ شروع کریں گے،ہیلتھ کارڈ کرپشن کاشکار ہوا ہے،اسے دوبارہ شفاف طریقےسےشروع کریں گے،نوازشریف نے پہلا ہیلتھ کارڈ 2015میں دیاتھا،منظم اندازمیں موٹروے ایمبولینس سروس بھی شروع کریں گے،طلبا کیلئے بندہونےوالے تعلیمی وظائف بحال کریں گے، خواب ہے پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی سے اسکول سے باہر نہ ہو،سرکاری اسکولوں کی تعلیم کا معیار بھی وہی ہوگا جو پرائیویٹ اسکول کا ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھرمیں نرسنگ اسکولوں کو عالمی معیارکے مطابق بنائیں گے،پنجاب کو خواتین کیلئے بہتر اور ہر طریقےسے محفوظ بناناچاہتی ہوں،گھرسےنکلنےوالی خاتون کو محفوظ ماحول دینامیری ذمہ داری ہے،لڑکیوں کو بغیر کوٹہ قرضے اور اسکوٹی ملنی چاہئے،پڑھنے اورکام کرنے والی خواتین کیلئے ویمن ہاسٹلز بنائیں گے،کوشش ہوگی ہر ورک پلیس پر ڈے کیئر سینٹر ہو،ٹرانس جینڈرزکومین اسٹریم میں لانا ہماری ذمہ داری ہے،اقلیتوں،خواتین اور ٹرانس جینڈرزکومحفوظ پنجاب دینا ہماری ذمہ داری ہے،آگے بڑھتا،کھیلتا پنجاب دیکھنا چاہتی ہوں،ڈیجیٹل پنجاب میرا وژن ہے جس پر کام کریں گے،خواب ہے پاکستان میں کسی اقلیت کو ڈر یا خوف میں رات نہ گزارنی پڑے،ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے بہت جلدفعال کریں گے،کرپشن پر زیروٹالرنس ہوگی،شفاف میکنزم لائیں گے تاکہ رشوت کا خاتمہ ہو،ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کے مسائل حل کریں گے،عوام کا براہ راست میرے دفتر سے رابطہ ہو،خود بھی کالز وصول کروں گی،لاہورکو فری وائی فائی سٹی بنائیں گے،پراجیکٹ جلد لانچ کریں گے،پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فری وائی فائی کی سہولت کیلئے کام کریں گے،میرا وژن ہے 5 سال کے بعد پنجاب کی کوئی بھی سڑک خراب نہ ہو،تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں میٹرو بس سروس شروع کریں گے۔
مریم نوازنے کہا کہ پنجاب کے 18 شہروں میں پہلے مرحلے میں سیف سٹی لارہے ہیں،پولیس گردی کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے،پولیس کی رسپانس ٹیم کو 20 منٹ سے نیچے لائیں گے،جیل میں سہولتیں نہ ہونےسےقیدیوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے،مسلم لیگ (ن) کے منشور پر ہنگامی بنیادوں پر عمل شروع کرائیں گے،جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے،جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں یکساں ترقی ہوگی،صوبہ بھر میں ماڈل تھانے بنائے جائیں گے جہاں انصاف کی فراہمی آسان ہوگی،صوبہ بھر میں کسانوں کو زرعی مشینری رعایتی قیمت پر دیں گے،ون ونڈو کےذریعے کسانوں کو سہولت فراہم کریں گے،کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی،ترشاوہ پھلوں کی برآمد کو فروغ دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ میرٹ پر آنےوالے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کیلئے وسائل فراہم کریں گے،نوجوانوں کو 25 ہزار ماہانہ انٹرن شپ وظیفہ دیا جائےگا،ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائےگا،چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرکے انہیں تعلیم سے آراستہ کریں گے،فنی تربیت کے اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائےگا،ہر ضلعی اسپتال میں کینسر سے لے کر گردوں کے علاج کی سہولت حاصل ہوگی،ماں اوربچے کی صحت کیلئے جدید پروگرام کا آغاز کریں گے،نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جدید تربیتی ادارے بنائیں گے،ڈیجیٹل پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں 5 آئی ٹی اضلاع بنائیں گے،عالمی آئی ٹی کمپنیوں کو صوبے میں تمام سہولتیں فراہم کریں گے،صوبہ بھر میں ای لائبریریز کا منصوبہ دوبارہ شروع کریں گے۔
مریم نواز نےکہا کہ پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے منصوبے کو آگے بڑھائیں گے،لائیو اسٹاک کے شعبے کیلئے خصوصی پیکج متعارف کرایا جائےگا،300یونٹ سے کم کے صارفین کو سولر پینل دیں گے،ایک لاکھ گھروں سے اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام شروع کریں گے،صوبہ بھر میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جائےگا،موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ماہرین کام کررہے ہیں،5 سال بعد بہتر پنجاب دے کر جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی