Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رضوانہ تشدد کیس، سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، تفتیش کے لیے بھی طلب

Published

on

رضوانہ پر تشدد کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد پولیس نے عاصم حفیظ کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈین بنائے جانے کے بعد وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کروانے کیلے دوبارہ طلب کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا، پولیس جے آئی ٹی کو جج کو شامل تفتیش کرنے کی رکاوٹ بھی دور ہو گئی۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع  کیا گیا تھا، جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین