تازہ ترین
خواتین، بچوں سے زیادتی ناقابل ضمانت جرم، سپیڈی ٹرائل کورٹس بنیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس میں پنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لئے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار کیا گیا ہے، پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کے لئے تاریخی قانونی بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا،عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا، فوری اور جلد سزا دلانے کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹس بنیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے پراسیکیوشن محکمہ کی مکمل اوورہالنگ کی جائے گی،پولیس کو کرپشن اورجرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس افسروں اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی کی جانچ کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ ہوگا،معیاری پولیسنگ، پراسیکیوشن اورمقدمات کی رفتار تیز بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔
شہری جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے رشوت مانگنے والے کی شکایت کرسکیں گے ، شکایت کرنے والے کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی،ہر جرم کے لئے الگ سپیشل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل یونٹ کے قیام اور آئی ٹی ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا۔ سمگلنگ روکنے کے لئے نئی سرحدی فورس بنانے کی تجویز پر غورکیا گیا۔
منشیات کے خاتمے کےلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری دی گئی،پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی،نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگادی گئی۔
پنجاب میں ہرطرح کے مسلح گینگز کے خلاف آپریشن کلین اپ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب کے قبائلی علاقوں میں سماجی بہبود اور ترقی کا پیکج بھی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ پتنگ بازی اور دھاتی تار کے استعمال کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جامع اصلاحات ، سخت اور فوری سزاؤں سے جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے، بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر شہری کی عزت وآبرو، جان ومال کا تحفظ اور خدمت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، پولیس کو جدید اسلحہ، آلات، گاڑیاں، نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کریں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور تھرمل امیجنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ،پنجاب کو دہشت گردی ، سمگلنگ اورجرائم پیشہ گینگز سے پاک کیاجائے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پراسکیوشن اور انوسٹی گیشن نظام میں بہتری لائے بغیر جرم ختم نہیں ہوگا۔
اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،اے آئی جی، کمشنر ، سی سی پی او،ار پی او سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی