Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

64 لاکھ خاندانوں کو راشن دیا، ہیپاٹائٹس کی دوائیں مفت،ستھرا پنجاب منصوبہ، پنجاب حکومت نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

Published

on

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ مریم نوازعوامی خدمت کے لیے بلاناغہ اٹھارہ گھنٹے کام کر رہی ہیں، پنجاب میں اب کسی کو کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی ایک کال پرسروسز گھر کی دہلیز پر مہیا کریں گے، جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات دی جائیں گی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کوئی منصوبہ کاغذوں میں نہیں ہو گا بلکہ کام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ پانچ سالوں میں پنجاب کی حالت بدل کر رکھ دیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور صوبے کے مقابلے میں صرف پنجاب میں کام ہو رہا ہے، مختصر مدت میں چونسٹھ لاکھ خاندانوں کو راشن دیا،صاف ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا، تین ماہ میں غربا کا سروے کرنے جا رہے ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو اب گلی محلوں میں کوڑا باہر پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ فری وائی فائی پروگرام دوبارہ شروع کیاجا رہا ہے، ہر ضلع میں تین ہزار کم قیمت والے گھر دئیے جائیں گے، ایک کال پر گھر کی دہلیز پر سروسز مہیا کرنے جا رہے ہیں جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ کو بڑھا رہے ہیں، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات گھر پر ملیں گی، قیمتوں پر کنٹرول کےلئے نیا محکمہ بنانے جا رہے ہیں طلبہ و طالبات کو بلا سود موٹر بائیکس دی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ پچاس ہزار صارفین کو سولر پینل دیں گے ائیر ایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں ماڈل ایگری کلچر یونٹس بنائیں گے اور جون کے بجٹ میں حکومت کی ایک مکمل پالیسی نظر آئے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین