پاکستان
راولپنڈی : مغل سرائے مارکیٹ میں آتشزدگی سے 12 دکانیں مکمل جل گئیں، متعدد کو جزوی نقصان
راولپنڈی کی مغل سرائے مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس،آرٹیفیشل جیولری اور گھڑیوں کی بارہ سے زائد دوکانیں مکمل جل گئیں جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ممکنہ طور پر گراونڈ فلور پرشارٹ سرکٹ کے باعث اگ تیزی سے پھیلی اورفرسٹ اورسیکنڈ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مارکیٹ کے چوکیدارکے نہ ہونے کے باعث واقعے کی اطلاع تاخیر سے ہو سکی تاہم ریسکیو فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، تنگ گلیوں اور بجلی تاروں کے گچھوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کو دیکھتے ہوئے جی ایچ کیو فائر بریگیڈکے فائر ٹینڈر بھی طلب کئے گئے۔
سات گھنٹے بعد مغل سرائے مارکیٹ میں لگی آگ پر قابوپانے پایا گیا تاہم علی الصبح لگنے والی آگ اور مارکیٹ بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاجروں کے مطابق آتشزدگی کے سے لاکھوں روپے مالیتی ریڈیمیڈ گار منٹس ودیگر سامان جل کر خاکسترہوگیا، آگ پھیلنے کے ساتھ ہی ملحقہ دکانداروں کی جانب سے دکانوں سے سامان نکالنا شروع کردیا تاہم امدادی ٹیموں کی کوششوں سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی