Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

9 مئی کے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے راولپنڈی پولیس کی پوچھ گچھ

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

نو مئی کے واقعات میں بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے راولپنڈی پولیس کی 6 رکنی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ۔پولیس ٹیم بشری بی بی سے9مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔

پولیس ٹیم میں ایس پی فیصل سلیم، ڈی ایس پی سکندر اور ڈی ایس پی فوزیہ،انسپیکٹر قیصر،یعقوب شاہ اور علی حسنین شامل ہیں۔

پولیس ٹیم بشریٰ بی بی سے9مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کرے گی،انسداد دہشتگردی عدالت نے بشری بی بی سے ایک ہفتہ میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی

9 مئی واقعات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت 12 اگست کو خارج کی گئی تھی،بشری بی بی 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 مقدمات میں ملزمہ نامزد ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین