Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان سمیت 41 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش

Published

on

 وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کے اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا،ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی،،13 مختلف نوعیت کےکیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کے اجلاس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی ، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ،وزارت داخلہ اور دیگر اداروں  کے افسران شریک ہوئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا،ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں عمران خان سمیت 29 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی، 13 مختلف نوعیت کےکیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی،عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔

نظر ثانی کےلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین