معاشرہ
لاہور میں ریکارڈ بارش، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کے ہنگامی کیمپ،افسر بھی فیلڈ میں متحرک
حالیہ بارشوں اور مون سون سے نپٹنے کے لئے واسا اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہیں،ب چیف سیکرٹری سمیت افسران کی بڑی تعداد فیلڈ میں ہے۔ ایل ڈبلیوایم سی کا عملہ بھی شہریوں کی مدد کے لئے پہنچ گیا۔
شہر میں جاری حالیہ شدید بارشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت کے زیر اثر تمام ادارے اور افسران ایک ساتھ متحرک نظر آرہے ہیں اور افسران کی جانب سے باقاعدہ کام کے حوالے سے سرگرمیوں میں حصہ لیا جارہا ہے
واسا لاہور کا عملہ اپنی ذمہ داروں سے عہدہ برا ہونے کے لئے ہرسال کام کرتا نظر آتا ہے اور اس سال بھی لاہور بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگا کر عملہ یکسوئی سے کام کر رہا ہے اورشدید بارشوں اور کم وسائل کے باوجود انتھک کام کر رہا ہے اور لاہور میں آپریشنل ایکٹی ویٹیز جاری رکھے ہوئے ہیں واسا ذرائع کے مطابق عملہ بیماری کی حالت میں بھی کام سر انجام دے رہا ہے اور اس حوالہ سے افسران بھی جان توڑ کوششیں کر رہے ہیں اور مختلف نشبی علاقوں کو کور کیا ہوا ہے خاص طور پر ہسپتالوں کے قریب ڈیوٹیز میں اضافہ کروا دیا گیا ہے تاکہ وہاں کسی قسم کی ایمرجنسی نہ ہو۔
اسی طرح ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ کی جانب سے بھی حالیہ بارشوں میں واسا کو مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر صفائی کے حوالے سے جن میں سیورج کی صفائی بھی شامل ہے کام کیا جارہا ہے اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے 81 مختلف چوکنگ پوائنٹس پر نکاسی آب کو بہتر بنانے کے لئے 891 ورکرز کو تین شفٹوں میں کام پر تعینات کر دیا ہے تاکہ ایمرجنسی حالات کو قابو کیا جا سکے۔
لاہور بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران کام کا جائزہ لینے کے لئے جہاں پہلے صرف ایم ڈی واسا کام کرتے دکھائی دے رہے تھے اب وہیں پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور حالات کو معمول پر رکھا جائے گا سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی ،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی کاموں کا جائزہ لیا
صوبائی وزیر ہائوسنگ سید ظفر علی ناصر بھی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں اور واسا حکام سے ہر گھنٹے بعد بریفنگ لے رہے ہیں اس قبل صوبائی وزیر شہر کا مکمل دورہ کر چکے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی