Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواب شاہ ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت عارضی طور پر معطل

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوابشاہ ائیرپورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ کی سہولت عارضی طورپرمعطل کردی۔

سی اے اے کی جانب سے نوابشاہ کے ہوائی اڈے پرلینڈ کرنے والے طیاروں کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا،جس کے مطابق نوابشاہ ائیرپورٹ پر3ماہ کے لیے طیاروں کی ری فیولنگ کی سروس میسرنہیں ہوگی۔

سی اے اے کے مطابق ری فیولنگ کے آلات کی کلیبریشن کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے، کلیبریشن کام کے باعث یکم نومبر 2023 سے 29 جنوری 2024 تک طیاروں کو ری فیولنگ سہولت میسر نہیں ہوگی۔

 تمام ائیرلائنز کو ری فیولنگ کی سہولت عارضی طورپرمعطل ہونے کے حوالے سے نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیاگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین