Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مخصوص نشستوں پر حلف سے انکار، پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر سے جواب طلب کر لیا

Published

on

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف  نہ لینے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو نوٹس جاری کردیئے۔

اپوزیشن ارکان  نے  گزشتہ روز مخصوص نشستوں پرحلف نہ اٹھانے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی  تھی۔

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر 25 ارکان کے حلف کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے بھی خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف سے مشروط کیا تھا۔

مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف نہ ہو نے پر الیکشن کمیشن نے دو اپریل کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے سینیٹ الیکشن ملتوی کر دیے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین