پاکستان
جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ جلد مشاورت ہوگی، علی محمد خان
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے بہت جلد حافظ نعیم الرحمان سے مشاورت ہوگی۔ مخصوص نشستوں پر ان لوگوں کا حق ہے جنہوں نے پارٹی کی خاطر سیاسی جدوجہد میں جیلیں کاٹیں اور قربانیاں دیں، 9 مئی کے حوالے سے آج بھی بانی پی ٹی آئی اپنے موقف پر قائم ہیں۔
اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں کہا کہ 9 مئی کو میں کیسے احتجاج کی کال دے سکتا تھا 9 مئی سے پہلے 18 مارچ کو گرفتار کرنے کی ناجائز کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس سے گرفتاری کی کوشش کی گئی۔
علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کا کال دی تھی حکومت کےکچھ لوگ فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ، حکومتی لوگوں کو کہتا ہوں کہ فساد سے باز رہیں۔
مخصوص نشستوں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ ان لوگوں کا حق ہے جنہوں نے قربانیاں دیں، بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنان کے ساتھ ہیں جیلیں کاٹنے والےکارکنان کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ کے پی میں کرپشن پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ بیرسٹر سیف کو حکم دیا گیا کہ مصدق عباسی اور علی امین گنڈاپور کو کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔ 9 مئی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اپنے موقف پر قائم ہیں، سیاسی تنقید کو دہشتگردی سے نا جوڑا جائے اسلام اور ریاست کے خلاف چلنے والوں کے خلاف ہمارا بیانیہ ایک ہے ہمارے کارکنان اور ملازمین کو گرفتار کیا گیا،لوگوں کی زبان کی تالہ بندی نہ کی جائے ۔۔ہمارے کارکنان کوغائب کر دیا گیاِحسن روف کو فوری رہا کیا جائے، یہ ریاست کی کوئی خدمت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان پرالزامات لگائے گئے کہ وہ 11 لاکھ اکاؤنٹس چلا رہے تھےجماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سےہماری آج میٹنگ ہےدھرنے میں شرکت کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان سے مشاورت کریں گےسیاسی امور میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور