Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دلوایا جائے، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ اسلام آباد میں چیریٹی قانون کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ القادر ٹرسٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا منتظر ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور  بشریٰ بی بی نے تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے القادر ٹرسٹ قائم کیا ۔ القادر یونیورسٹی جی سی یو لاہور سے الحاق شدہ ادارہ ہے ۔ ٹرسٹ کا مقصد القادر یونیورسٹی کا قیام ہے جس میں دینی و سائنسی تعلیم دی جائے گی ۔

درخواست میں بتایا گیا کہ ٹرسٹ کا مقصد ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے سکول، کالجز، یونیورسٹیوں کا قیام ہے،القادر ٹرسٹ کا مقصد رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے،عمران خان کی جانب سے القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا،ڈائریکٹر انڈسٹریز، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کی درخواست منظور کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ منظوری کے باوجود القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جارہا،عدالت ڈائریکٹر انڈسٹریز، لیبر ڈیپارٹمنٹ کو القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا حکم دے،درخواست میں کابینہ ڈویژن، ڈائریکٹر انڈسٹریز، لیبر ڈیپارٹمنٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین