Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی پی پیز کو 3 سے 5 سال کی یکمشت ادائیگی کر کے بجلی بلوں میں ریلیف کی تجویز

Published

on

Decision to amend Nepra Act to legalize load shedding as punishment

وزیراعظم شہبازشریف نے کیپسٹی چارجز ختم کرنے کے لیے تجاویز طلب کرلیں ۔۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو یکمشت رقم دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جاسکتا ہے۔وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف سے مشروط کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی بلوں میں ریلیف کے لیے وزارت خزانہ اور توانائی نے مختلف تجاویز تیار کی ہیں، ایک تجویز یہ ہے کہ آئی پی پیز کو یکمشت رقم دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جاسکتا ہے ،آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ 3 سے 5 سال کیلئے یکمشت کردی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکٹھی رقم فراہم کرنے سے آئی پی پیزادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہوگا،آئی پی پیز کویکمشت ادائیگیوں سے فی یونٹ میں 5 روپے سے زائد کمی ہوگی،وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف سے مشروط کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے مجموعی رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویز دی ہے،وزارت خزانہ فنانسنگ کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے،وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لے کر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے۔

ذرائع نے کہا کہ وزارت خزانہ نے بجلی بلز میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کردیا،وزیراعظم شہبازشریف کو تجاویز پر آگاہ کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین