پاکستان
معروف مؤرخ، ادیب حسن کلمتی انتقال کر گئے
کراچی سندھ جی مارئی‘ سمیت سندھ کی تاریخ اور ثقافت پر ایک درجن سے زائد کتابیں لکھنے والے مورخ اور محقق گل حسن کلمتی علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مورخ اورمحقق اورتاریخ دان گل حسن کلمتی جگرکے عارضہ میں مبتلا تھے،حکومت سندھ نے انہیں علاج کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب خالق حقیقی سے جاملے.
ان کے انتقال پر صحافیوں، سیاست دانوں، سماجی رہنماؤں، سندھ کی تاریخ اور ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔ گل حسن کلمتی 1957 میں کراچی ڈویژن کے قصبے گڈاپ ٹاؤن کے گاؤں گولاپ میں پیدا ہوئے،گل حسن کملتی نے کراچی کے اس ایم آرٹ کالج سے تعلیم حاصل کی اور کالج کی تعلیم کے دوران ہی وہ ادب کی جانب راغب ہوئے۔
انہوں نے 1979 میں کراچی یونیورسٹی میں صحافت میں داخلہ لیا، جہاں سے 1983 میں انہوں نے ماسٹر کی ڈگری مکمل کی،طویل عرصے تک مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے بعد گل حسن کلمتی نے سال 2000 کے بعد تاریخ کی تحقیق پر توجہ دی اور انہوں نے سندھی اخبارات میں سندھ کی تاریخ اور ثقافت پر لکھنا شروع کیا.
ان کی تحقیق کا مرکز دارالحکومت کراچی تھا۔کراچی کی تاریخ، ثقافت اور مستند معلومات پر مبنی کتاب ’کراچی سندھ جی مارئی‘ لکھا، جسے بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔