تازہ ترین
ریشم، ریشماں اور گلشاد، ججز کو لکھے خطوط پر لکھائی ایک ہی شخص کی نکلی
ریشم، ریشماں اور گلشاد سب ایک ہی ہیں، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو موصول مشکوک خطوط کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔ خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فارنزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے۔
خط پوسٹ کرنے والے کی شناخت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا نادرا سے شناخت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ججز کے خطوط میں ڈالا گیا آرسینک پاؤڈر بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ جب کہ خطوط میں موجود آرسینک جس مقام سے خریدا گیا، تفتیشی اہلکار اس کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی