ٹاپ سٹوریز
پارلیمنٹ کا احترام کریں، معاملہ وہاں لے جائیں، سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف درخواست نمٹادی
سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخٰواست نمٹادی اور ریمارکس دیئے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں لے جائیں اور پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔
کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی جس کی سربراہیی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کر رہے تھے۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 184 تین کے مقدمات میں ماضی میں بہت ساری چیزیں ہوئیں،پاکستان اسٹیل ملز کا کیس بھی آرٹیکل 184 تین کے تحت سنا گیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ عدالت کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف یہ مقدمہ کیوں ٹیک اپ کرے؟جماعت اسلامی ہمارے لیے قابل احترام ہے،جماعت اسلامی پارلیمنٹ میں موجود ہے،پارلیمنٹ میں ہی نجکاری کامعاملہ اٹھائے،آرٹیکل 184 تین کے تحت دی گئی یہ درخواست حکومت کی معاشی پالیسی کیخلاف ہے۔
جماعت اسلامی کے وکیل رشید اے رضوی نے کہا کہ پارلیمنٹ فیل ہوجائے تو پھر عدلیہ کا آپشن باقی رہ جاتا ہے۔ اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایسا نہ کہیں کہ پارلیمنٹ ناکام ہوگئی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفہامیہ انداز میں کہا کہ جب پارلیمنٹ کا احترام نہیں ہوگا تو کیا پارلیمنٹ ناکام نہیں ہوگی؟پارلیمنٹ کا احترام کریں،یہ معاملہ کورٹ میں لانے کے بجائے پارلیمنٹ میں اٹھائیں،ایسے اقدامات سے ہی پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔
جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے الیکٹرک نجکاری کو کیسے منسوخ کرے؟ٹیرف کا تعین کرنا نیپرا کا کام ہے۔
جماعت اسلامی نے معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی مہلت دینے کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔ وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نیپرا اور کونسل آف کمپلینٹ سے رجوع کرنا چاہیں گے۔
چیف جسٹس نے رشید اے رضوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ،جماعت اسلامی نے ملک میں سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی مثبت کوشش کی،یہاں عدالت کے سامنے آپ کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے،عدالت کیلئے ممکن نہیں کہ کے الیکڑک نجکاری کی گہرائی میں جائے،بنچ کے دو ممبران آپ کو پہلے ہی معاملہ بتا چکے ہیں،آپ متعلقہ فورم پر جا کر قانونی آپشن استعمال کر سکتے ہیں، اگر آپ متعلقہ فورم پر نہیں جانا چاہتے تو ہم اپنا آرڈر پاس کریں گے،ایک جوڈیشل فورم نے اگر کہہ دیا اس معاملے میں نہیں پڑتے تو اگلا فورم بھی یہی کہے گا۔
جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ ہم نیپرا اور کونسل آف کمپلینٹ میں جائیں گے
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں اپنی حد تک بات کروں تو ہمیں پارلیمنٹ کو ہی مضبوط کرنا ہے،اس طرح کے معاملات 184/3 کے تحت یہاں نہیں دیکھے جا سکتے۔
سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی