ٹاپ سٹوریز
18 ارب ڈالر ہرجانے کا خطرہ، گیس پائپ لائن کی تعمیر میں مہلت کے لیے پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا
پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت کے لیے وزیر توانائی محمد علی کی سربراہی میں پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے حکام بھی شریک ہونگے،،پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا۔
وزارت توانانی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی محمد علی ایرانی ہم منصب سے مزاکرات کرینگے، مزاکرات میں انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے حکام بھی شریک ہونگے،وفد میں پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے ایم ڈی ندیم باجوہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا، پاکستان کو مارچ 2024تک ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ معاہدے کے تحت ڈیڈ لائن تک تعمیر نہ ہونے کی صورت میں ایران عالمی ثالثی عدالت میں جا سکتا ہے،ایران پاکستان سے 18ارب ڈالر تک جرمانہ کا مطالبہ کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد ایران پر عائد پابندیوں کے تناظر میں ڈیڈ لائن میں توسیع مانگے گا،معاہدے کے تحت پاکستان کو ایران سے یومیہ 75کروڑ مکعب فٹ گیس درآمد کرنی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور